ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:ماہی گیر کشتی کے اسٹور روم میں دم گھٹنے سے مزدور ہلاک

اڈپی:ماہی گیر کشتی کے اسٹور روم میں دم گھٹنے سے مزدور ہلاک

Tue, 24 Oct 2017 19:09:45    S.O. News Service

اڈپی 24؍اکتوبر(ایس او نیوز)تاخیرسے ملنے والی اطلاع کے مطابق ماہی گیر کشتی کے اسٹور روم میں برف کے ٹکڑے بھرتے وقت پیش آنے والے ایک حادثے میں دم گھٹنے کی وجہ سے ایک ماہی گیر کی موت واقع ہوگئی ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 21اکتوبر کو پیش آیا جب مچھلیاں محفوظ رکھنے کے لئے کشتی میں موجود اسٹور روم میں سُبیّا اور شیوراج نامی دو ماہی گیر مزدور برف بھرنے کے کام پر لگے تھے۔ اتفاق سے سُبیّا نامی مزدور پیر پھسل کر اسٹور روم میں گر گیا۔ اس کو بچانے کی کوشش میں شیوا راج بھی پیر پھسل کر برفیلے روم میں گرگیا ۔ اسٹور روم میں سڑی ہوئی مچھلیوں کی بدبو اتنی تیز تھی کہ دونوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ جب ان کے دیگر ساتھیوں نے انہیں باہر نکالا اور اسپتال پہنچایا تو معلوم ہواکہ سبیا کی موت واقع ہوچکی ہے۔

ملپے پولیس نے غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔


Share: